کراچی،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت کی وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کے بیان کی شدیدمذمت
ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کے اس بیان کی شدیدمذمت کی ہے جس میں انہوں نے تحریک پاکستان کے عظیم رہنما اورقائداعظم کے دست راست اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کے دورکوکرپٹ دورقراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ قائم علی شاہ کایہ بیان ان کی متعصبانہ اورنفرت انگیزسوچ کامظہرہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ قائم علی شاہ اپنی حکومت کی ہوشرباکرپشن پرشرمسارہونے اوراس کی روک تھام کرنے کے بجائے اس کے جوازپیش کررہے ہیں اوراس کے لئے وہ خان لیاقت علی خان کے دورکوبھی کر پٹ دورمیں شامل کر رہے ہیں حالانکہ خان لیاقت علی خان نے اپنے دورمیں ایمانداری اوردیانتداری کی جومثالیں قائم کی تھیں وہ آج بھی تاریخ کاحصہ ہیں ، خان لیاقت علی خان نے پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں کی طرح قومی دولت کونہیں لوٹاتھا بلکہ جب انہیں شہیدکیاگیااوران کی میت کوغسل دیتے وقت ان کے کپڑے اتارے گئے توان کے کرتے پربھی پیوندلگاہواتھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.