نادرا حکام نے جعلی شناختی کارڈ سکینڈل کی کاروائی سے بچنے کے لیے چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا بنادیا
اتوار 13 دسمبر 2015 16:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) وزارت داخلہ کے ماتحت نادرا کے اعلیٰ حکام نے جعلی شناختی کارڈ سکینڈل کی کاررائی سے بچنے کے لیے چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا بنادیا ،وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے ) حقائق تک پہنچ گیا، نادراکے متعددبڑے افسران کے خلاف جلد کارروائی کا امکان متوقع ہے ۔آن لائن کو ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وفاقی وزات داخلہ کے ماتحت ادارے نادرا کی بیورو کریسی نے کمال مہارت سے وفاقی وزیر چوہدری نثارعلی خان کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں ملک بھرسے چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا بنادیا جس کے تحت ایف آئی اے نے اب تک 317ملازمین کو گرفتار کیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔
آن لائن ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد سمیت دیگر ذرائع سے ایف آئی اے کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق نادرا کے گریڈ گیارہ سے گریڈ اٹھارہ کے انیس بڑے افسران جو کہ جعلی شناختی کارڈ سکینڈل میں ملوث ہیں ان کے خلاف تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے جبکہ ان افراد کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے جلد بڑے پیمانے پر کارروائی اور گرفتاریاں متوقع ہیں ۔(جاری ہے)
آن لائن کے رابطہ کرنے پر نادرا کے ترجمان محمد ساجد سے ان کے موبائل نمبر پر متعدد بار کوشش کے باوجود جواب موصول نہ ہوسکا ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.