رینجرز اختیارات کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں ،آرٹیکل 147کے تحت اسمبلی سے توثیق کرانا ہوتی ہے، گورنر سندھ
رینجرز اختیارات کے معاملے کو اسمبلی کے ایجنڈے پر لایا گیا ہے ،آئین سے کوئی انحراف نہیں کرسکتا،ڈاکٹرعشرت العباد
اتوار 13 دسمبر 2015 22:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے رینجرز اختیارات کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں آرٹیکل 147کے تحت اسمبلی سے توثیق کرانا ہوتی ہے۔ آئین سے کوئی انحراف نہیں کرسکتا ہے ۔اتوار کوکراچی میں پاکستان کسٹم کے تحت ایڈلجی ڈنشا روڈ کی ازسرنو بحالی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ کراچی میں کچھ چیزوں کو ٹھیک کردیں تو شہر چمک جائے گا۔
رینجرز اختیارات کے سوال پر گورنر سندھ نے کہاکہ رینجرز اختیارات کے حوالے سے کچھ ایشوز ہیں اور وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ اس ضمن میں کچھ آئینی تقاضے ہیں جن کے لیے رینجرز اختیارات کے معاملے کو اسمبلی کے ایجنڈے پر لایا گیا ہے ۔(جاری ہے)
آئین سے کوئی انحراف نہیں کرسکتا اور آرٹیکل 147کے تحت سندھ اسمبلی سے توثیق کرانا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی مدد سے ا?پریشن جاری ہے اور سیاسی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گورنر سندھ نے بتایا کہ آئی آئی چندریگر روڈ اور ایمپریس مارکیٹ کی بھی تاریخی اور ثقافتی حیثیت بحال کرنے کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلکٹر کسٹم طارق ہدی نے کہا کہ پاکستان کسٹم کے ساتھ منسلک ایڈلجی ڈنشا روڈ کی تاریخی حیثیت اور قدیم ثقافتی حسن کو بحال کیا گیا ہے اور اب یہ شاہراہ شہریوں کو مثبت تاثر دے گی۔ پاکستان کسٹم کی بلڈنگ1916 میں تعمیر کی گئی تھی اور اس شاہراہ کو ازسرنو تعمیر کرکے اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے۔شاہراہ پر مختلف جگہوں پر لوگوں کے بیٹھنے کیلیے انتظام کیا گیا ہے اور ماضی کی طرز کی لائٹس لگائی گئی ہیں۔ تقریب میں پاکستان نیوی کے عارف اللہ حسینی سمیت مختلف ممالک کے سفیر،صنعتکار،اور دیگر عمائدین شہر شریک تھے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.