پنجاب یونیورسٹی لاہور میں کاوٴنٹر ٹیررازم فورس کا چھاپہ ، کالعدم تنظیم سے رابطے کے شبے میں دو اساتذہ اور ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 دسمبر 2015 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔14 دسمبر۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی لاہور میں کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا چھاپہ ، کالعدم تنظیم سے رابطے کے شبے میں دو اساتذہ اور ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔ پنجاب یونیورسٹی میں چھاپے کے دوران پروفیسر عامر سعید اور پروفیسر عمر نواز کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک پروفیسر کو ہوسٹل نمبر 1 جبکہ دوسرے کو انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز سے پکڑا گیا جبکہ لا ء کالج کے ایک طالب علم وقاص کو بھی حراست میں لیا گیا۔

حراست میں لئے جانے والے تینوں افراد پر کالعدم تنظیم کے ساتھ رابطوں کا شبہ تھا۔ تینوں افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کچھ روز قبل پروفیسر ڈاکٹر عطا کو بھی حراست میں لیا تھا۔