فیصل آباد، سکولز ، کالجزو دیگر تعلیمی اداروں میں 24 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پیر 14 دسمبر 2015 18:28

فیصل آباد۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 دسمبر۔2015ء) تمام سکولز ، کالجزو دیگر تعلیمی اداروں میں 24 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیاہے جس کے باعث پنجاب بھر کے تمام سرکاری ، نیم سرکاری ، نجی و پرائیویٹ سکولز و کالجز جمعرات 24دسمبر سے جمعرات 31دسمبر تک 8 روز بند رہیں گے جبکہ یکم جنوری2016ء بروز جمعہ سے دوبارہ تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 24دسمبر بروز جمعرات کو ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی اور 25دسمبر بروز جمعہ کو قائد اعظم ڈے و کرسمس کے سلسلہ میں عام تعطیل بھی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :