بنگلہ دیش میں ٹوئٹر اور سکائپ پر سے پابندی اٹھا لی گئی
منگل 15 دسمبر 2015 12:21
ڈھاکہ ۔ 15 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش کی حکومت نے ٹوئٹر اور سکائپ جیسی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر عائد پابندی کو ختم کردیا ہے۔ضابطہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ گذشتہ ماہ جاری کیے جانے والے حکم ہی کی توسیع ہے۔ گذشتہ ماہ واٹس ایپ اور وائبر جیسی مسیجنگ سروسز پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق 1971 میں جنگی جرائم کے سلسلے میں دو رہنماوٴں کی پھانسی کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہ پابندیاں عائد کی گئی تھیں تاہم تازہ پابندی کے بارے میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی۔
اس سے قبل حکومت نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ پھانسی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو یکجا کرنے کے لیے ان سروسز کا استعمال کیا جا سکتا ہے اس لیے انھیں بند کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ صرف تین روز قبل ہی فیس بک سے 22 دنوں بعد پابندی ہٹائی گئی ہے کیونکہ کاروباری برادری نے یہ شکایت درج کرائی تھی کہ اس کے بند ہو جانے سے ان کی تجارت متاثر ہو رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.