پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پری نرسری ونرسری کے اوقات کار مقرر کر دئیے

منگل 15 دسمبر 2015 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبہ "نیو سکول پروگرام"سے منسلک سکول پارٹنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پری نرسری اور نرسری کلاسوں کے لئے حکومتِ پنجاب کے مقرر کردہ اوقات کار پر عمل درآمد کریں ۔

(جاری ہے)

حکومتی احکامات کے مطابق یکم اپریل تا 15 اکتوبر کے دوران سکول ٹائمنگ صبح 8 تا 11 بجے ہوں گی جبکہ 16 اکتوبر تا 31 مارچ کے دوران سکول ٹائم صبح 9 تا 12 بجے مقرر کیا گیاہے۔ اس حوالے سے محکمانہ سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :