علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نئی سائنسی ایجادات اور اختراعات پر قومی نمائش منعقد کرے گی

منگل 15 دسمبر 2015 23:15

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 دسمبر۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نئی سائنسی ایجادات اور اختراعات پر قومی نمائش منعقد کرے گی۔ ملک بھر سے تعلیمی اداروں کے سائنس کے طلبہ و طالبات جنہوں نے عوام کی روزمرہ زندگی کو آسان بنانے میں مدد گار اور مفید نئے سائنسی آلات ایجاد کئے ہیں انہیں اس نمائش میں اپنے پراجیکٹس پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

نمائش میں پہلے تین پوزیشن ہولڈز کو نقد انعامات دیئے جائیں گے۔ ملک بھر سے تمام خواہشمند طلباء و طالبات کو اس قومی نمائش میں حصہ لینے اور اپنے پراجیکٹس پیش کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر مدعو کئے جائیں گے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا اصل کام تحقیق اور نئے علوم تلاش کرنا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تحقیق کے فروغ کے لئے ریسرچ جرنلز اور ریسرچ کانفرنسسزکا ایک نیا سفر شروع کردیا ہے ٗ گذشتہ ایک سال کے دوران 7۔

ریسرچ جرنل شائع ہو چکے ہیں جبکہ رواں ماہ 2۔مزید ریسرچ جرنل شائع ہوجائیں گے، اتنی زیادہ تعداد میں ریسرچ جرنل شائع کرانا کسی بھی یونیورسٹی کیلئے باعث افتخار ہوتا ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ریسرچ جرل شائع کرانے کے 2۔اہم مقاصد ہوتے ہیں ٗپہلا مقصد تحقیق کے کام کو دوسروں تک پہنچانا دوسرا مقصد ریسرچرز کو اپنی تحقیق کے کام کو پیش کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق کے کام کو دوسروں تک پہنچانے کے حوالے سے یونیورسٹی نے’’آفس آف ریسرچ ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن‘‘ کے نام سے ایک نیا دفتر بھی کھول دیا ہے جو صنعتی شعبے کے ساتھ روابط برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے ایک کثیر رقم مختص کی ہے ٗ اب اس فنڈ کا صحیح اور مناسب استعمال یونیورسٹیوں کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :