وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ کی خیر جان بلوچ کے بھائی اور لیویز اہلکار ے قتل کی مذمت

منگل 15 دسمبر 2015 23:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 دسمبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خیر جان بلوچ کے بھائی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شفیع بلوچ اور لیویز اہلکارملور خان کے قتل کو انتہائی بہیمانہ اور شرمناک عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران خدمات سر انجام دینے والے بے گناہ معصوم شخص کے قتل کا کوئی جواز نہیں ، ایسے عناصر پڑھے لکھے اور باشعور افراد کو قتل کر کے اپنے گھناؤنے اور مکروہ چہروں کو عوام کے سامنے خود بے نقاب کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے کمشنر قلات ڈویژن سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کی ہے اورواقعہ میں ملوث عناصر کو فوراً گرفتارکر کے انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ نے شہید ہونے والے ڈاکٹر شفیع بلوچ اورلیویز اہلکار ملور خان کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :