فلپائن، سمندری طوفان کے باعث 11افراد ہلاک،طوفانی ہواوٴں سے درخت اکھڑ گئے، سات صوبوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے لاکھوں افراد متاثر،خراب موسم کے پیش نظر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں

بدھ 16 دسمبر 2015 13:47

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 دسمبر۔2015ء ) فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث11 افراد ہلاک ہو گئے، طوفانی ہواوٴں سے درخت اکھڑ گئے، سات صوبوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے لاکھوں افراد متاثر ہیں،خراب موسم کے پیش نظر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں آنے والے طوفان سے 11 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

طوفانی ہوا کی رفتار 170 سے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ تیز ہواوٴں کے سبب کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ سات صوبوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ متاثرعلاقوں سے تقریبا ساڑھے سات لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ خراب موسم کے پیش نظر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ فلپائن کو ہر سال شدید نوعیت کے سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رواں برس اکتوبر میں آنے والے طوفان کے باعث 54 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں بے گھر ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :