سندھ اسمبلی میں رینجرز کی مشروط تعیناتی سے متعلق قرارداد کی منظوری کے بعد اپوزیشن کے واک آؤٹ کے دوران وقفہ سوالات 3 منٹ میں نمٹادیا گیا
بدھ 16 دسمبر 2015 22:23
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء ) سندھ اسمبلی میں بدھ کو رینجرز کی مشروط تعیناتی سے متعلق قرار داد کی منظوری کے بعد اپوزیشن ارکان کے واک آؤٹ کے دوران وقفہ سوالا ت اور توجہ دلاؤ نوٹس کا وقفہ تین منٹ میں نمٹا دیا گیا ۔ کیونکہ کوئی ضمنی سوال کرنے والا نہیں تھا اور نہ ہی توجہ دلاؤ نوٹس والے ارکان ایوان میں موجود تھے ۔
واک آؤٹ کے بعد اپوزیشن ارکان دوبارہ ایوان میں آئے اور اپنا احتجاج جاری رکھا ۔اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران اسمبلی کی کارروائی بھی جاری رہی ۔ اسپیکر نے اعلان کیا کہ گورنرسندھ نے اسمبلی کے منظور کردہ 8 بلز کی منظوری دے دی ہے ۔ ان میں گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ترمیمی بل 2015 ، سندھ لوکل گورنمنٹ تیسرا ترمیمی بل 2015 ، سندھ زکواۃ اینڈ عشر ترمیمی بل 2015 ، بیرٹ ہوج سن انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی بل 2015 ، سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ترمیمی بل 2015 ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج ترمیمی بل 2015 ، ملیر یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کراچی بل 2015 اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ ترمیمی بل 2015 شامل ہیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.