سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی پہلی برسی ، بلوچستان بار کا عدالتوں کا بائیکاٹ، وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے

بدھ 16 دسمبر 2015 23:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 دسمبر۔2015ء ) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی پہلی برسی کے موقع پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی نے کہا ہے کہ ہمارے بچوں نے قربانی دیکر ملک کیلئے تاریخ رقم کر دی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ختم کرنا اب حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا اب ضروری ہو گیا ۔