انسانی ترقی کا عالمی اشاریہ جاری، ناروے رہائش کیلئے بہترین ملک قرار ، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی
جمعہ 18 دسمبر 2015 12:37
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء ) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی نے 2015 کے لیے انسانی ترقی کا عالمی اشاریہ جاری کر دیا ہے جس میں ناروے کو رہائش کے لیے دنیا کا بہترین ملک قرار دیا گیا ۔انسانی ترقیاتی اشاریہ دنیا کے 188 ممالک میں اوسطا عمر، تعلیم، آمدنی اور معیارِ زندگی کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے۔ انڈیکس کے اجرا کے موقع پر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ’انسانی ترقی کا اشاریہ اس بات پر زور دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے کہ کسی ملک کی ترقی کی آخری کسوٹی اس کے لوگ اور ان کی صلاحیتوں کو ہونا چاہیے، نہ کہ اسے صرف اقتصادی ترقی سے ناپا جائے۔
ناروے مسلسل 12 سال سے اس فہرست میں پہلے مقام پر آ رہا ہے۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ناروے میں لوگوں کی اوسط عمر 81.6 سال ہے جبکہ وہاں کے عوام اوسطاً ساڑھے 17 سال تعلیم حاصل کرتے ہیں۔(جاری ہے)
فہرست میں ناروے کے بعد بالترتیب آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک، ہالینڈ، جرمنی، آئرلینڈ، امریکہ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک کے نام شامل ہیں۔برطانیہ کو 14 ویں مقام پر رکھا گیا ہے جبکہ دنیا کی دو بڑی معیشتیں چین اور بھارت اس فہرست میں بالترتیب 90 اور 130ویں نمبر پر ہیں۔
بھارت کے علاوہ دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں سری لنکا کو 73 واں، بنگلہ دیش کو 142واں، نیپال کو 145 واں، پاکستان کو 147 واں اور افغانستان کو 171 واں مقام دیا گیا ہے۔اس سال پاکستان کے مقام میں مزید ایک درجے کی تنزلی آئی تاہم یہاں ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس کی قدر میں 0.001 کا اضافہ ہو ہے اور اب یہ قدر 0.538 ہے جو بدترین معیار کے قریب ہے۔انڈیکس کے مطابق پاکستان میں 15 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں بیروزگاری کی شرح 48 اعشاریہ چار فیصد کے قریب ہے جبکہ ملک میں آٹھ کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد یعنی ملک کی 45 فیصد سے زیادہ آبادی غربت کا شکار ہے۔ 2015 کے انڈیکس میں سب سے آخری مقام پر افریقی ملک نائجر ہے جبکہ اس سے پہلے مرکزی افریقی جمہوریہ، اریٹیریا، چاڈ اور برونڈی کو رکھا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.