سپیکر سندھ اسمبل کے غیر جمہوری رویئے کیخلاف اپوزیشن کی طرف سے مشترکہ مذمتی قرار داد لائی جائے گی،خواجہ اظہار الحسن
جمعہ 18 دسمبر 2015 17:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء ) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے ا علان کیا ہے کہ اسپیکر آغا سراج درانی کی جانب سے ایوان میں رواں رکھے جانے والے غیر جمہوری رویے کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے مشترکہ مذمتی قرار داد لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی سندھ اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی لائی جا سکتی ہے۔
وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد اپوزیشن کے دیگر رہنماوٴں مسلم لیگ فنکشنل کے نند کمار گوکلانی ،مسلم لیگ (ن) کے حاجی شفیع محمد جاموٹ، پاکستان تحریک انصاف کے ثمر علی خان اور متحدہ قومی موومنٹ کے محمد حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔خواجہ اظہار نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں حکمران جماعت نے جو رویہ اپنا رکھا ہے اس سے یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ پیپلز پارٹی آئین و قانون اور اداروں سے ٹکرانے کا فیصلہ کرچکی ہے لیکن سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی جماعتیں اس کے ایسے تمام عزائم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونگی اور حکومت سندھ کو من مانی نہیں کرنے دی جائے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.