ملک بھر میں سانحہ پاراچنار اور نائیجیریا میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف کراچی میں احتجاج
سانحہ پارا چنار اور نائیجیریا میں بے گناہ افراد کو دہشتگردی کا نشانہ بناے والے تکفیری ہیں،مجلس وحدت مسلمین
جمعہ 18 دسمبر 2015 20:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) ملک بھر سے دہشت گردی اور تکفیری کالعدم دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا۔ افواج پاکستان تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنا کر پاکستان کے عوام کا تحفظ یقینی بنائے۔ نائیجیریا میں اسرائیل نواز افواج کے ہاتھوں معصوم مسلمانوں کا قتل عام نا قابل برداشت ہے، اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کو فی الفور رہا کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں علامہ اعجاز بہشتی اور مولانا احمد اقبال نے خوجہ مسجد کھارادر کے باہر جمعہ نماز کے بعد کراچی کے مرکزی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہیسربراہ وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ پاراچنار اور نائیجیریا میں مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا اور بعد نماز جمعہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ شہر کراچی نماز جمعہ کے اجتماعات ملیر ،لانڈھی ،کورنگی ،شاہ فیصل ،رضویہ سو سائٹی ،نیو کراچی کی جامع مساجد کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے کراچی میں خوجہ مسجد کھارادر کے باہر سانحہ پاراچنار اور نائیجیریا میں اسرائیل نواز نائیجیرین افواج کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عالم کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے اور انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ پاراچنار میں ملوث کالعدم تکفیری دہشت گردوں کے خاتمہ کے مطالبہ سمیت دہشت گردی نا منظور اور نائیجیریا کے مسلمانوں سے باہمی یکجہتی اور اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ شیخ زکزکی اور ان کے اہل خانہ کی رہائی کے مطالبے درج تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.