کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کلفٹن میں کارروائی کرکے نجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو گرفتار کرلیا
جمعہ 18 دسمبر 2015 23:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں کارروائی کرکے نجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے جمعہ کو کلفٹن کے علاقے میں کارروائی کرکے نجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر عادل مسعود بٹ اور تین مزید افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار شخص پر القاعدہ سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے لئے فنڈنگ کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق عادل مسعود بٹ سانحہ صفورا گوٹھ کے ملزم سعد عزیز عرف ٹن ٹن عرف جان کا بزنس پارٹنر اور سہولت کار ہے۔ پولیس نے عادل مسعود بٹ کے بینک اکاؤنٹس سے کالعدم تنظیموں کو کی گئی فنڈنگ کے شواہد بھی حاصل کرلئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی نشاندہی القاعدہ کے گرفتار دہشت گرد خالد یوسف نے جے آئی ٹی کے سامنے کی جبکہ عادل مسعود بٹ کے بینک اکانٹ کی چھان بین سے بھی شواہد ملے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.