ملتان سے مانسہرہ جانے والی مسافربس ٹرالرسے ٹکراگئی،4افرادجاں بحق ،7زخمی

جمعہ 18 دسمبر 2015 23:07

شورکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 دسمبر۔2015ء) ملتان سے مانسہرہ جانے والی مسافربس حویلی بہادرشاہ کے قریب ٹرالرسے ٹکراگئی،4افرادجاں بحق ،7زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزمسافربس ملتان سے مانسہرہ جارہی تھی کہ شورکوٹ کے علاقے حویلی بہادرشاہ کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرالرسے ٹکراگئی حادثے میں بس میں سوارچارمسافرجاں بحق اورسات زخمی ہوگئے ،حادثے کے بعدامدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں اورلاشوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال جھنگ منتقل کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :