پاک بھارت بہتر تعلقات کی با ت کرنے پر ہندوستان مخالف کہہ کر خاموش کرا دیا جاتا ہے،مہیش بھٹ
ہفتہ 19 دسمبر 2015 12:08
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) معروف بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ وہ جب بھی پاک بھارت بہتر تعلقات کی بات کرتے ہیں انہیں ہندوستان مخالف کہہ کر خاموش کرا دیا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کیلئے ان کے درمیان امن کے رشتے کے قیام کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جب انہوں نے پاکستانی فنکاروں کو ہندوستان میں پروموٹ کرنے کی ابتداء کی تو ہم وطنوں کی طرف سے کٹہرے میں کھڑا کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے سوال کیا جاتا ہے کہ جب ہمارے اپنے ملک میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے تو پاکستانیوں کو پروموٹ کرنے کا کیا جواز ہے، مہیش بھٹ نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ جن پاکستانیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے انہیں موقع دینے میں کیا دقت ہے ، انہوں نے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لہذا ہمیں اب ان باتوں کو سمجھ لینا چاہئے تاکہ آنیوالے وقت میں دونوں ہمسایہ ممالک آپس میں امن کیساتھ رہ سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.