بیجنگ یونیورسٹی لیب میں دھماکا‘ ایک شخص ہلاک

ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19دسمبر۔2015ء) چین کی بیجنگ یونیورستی میں کیمسٹری لیب میں دھماکے کے باعث ایک محقق ہلاک ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی نے اپنی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ دھماکہ یونیورسٹی کی دوسری منزل پر واقع کیمسٹری عمارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

جسکے نتیجے میں ایک محقق ہلاک ہو گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد عمارت سے اساتذہ اور طلباء کو باہر نکال دیا گیا۔ دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :