اکیسویں صدی میں بھی گوادر کے عوام کو گزشتہ کئی روز سے صاف پانی میسر نہیں،سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

حکمران گوادر کے غیور بلوچوں کو پانی تک فراہم نہیں کر سکتے تو اور کیا دیں گے ،بیان

ہفتہ 19 دسمبر 2015 22:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوادر جو جغرافیائی اہمیت رکھتی ہے اکیسویں صدی میں بھی گوادر کے عوام کو گزشتہ کئی روز سے صاف پانی میسر نہیں حکمرانوں کی عدم توجہ کا عالم یہ ہے کہ ترقی و خوشحالی کے دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن جن خدشات و تحفظات کا اظہار وہاں کے عوام کر رہے ہیں صاف پانی تک لوگوں کو میسر نہیں حکمران جب گوادر کے غیور بلوچوں کو پانی تک فراہم نہیں کر سکتے تو اور کیا دیں گے انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام کے مسائل پر توجہ دی جاتی تو عوام شدید پانی کی قلت کاشکار نہ ہوتے اس سے قبل بھی ہم نے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی تو اس سے وعدے تو کئے گئے لیکن عملاً گوادر کے غیور بلوچوں کیلئے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا گیا اسی طریقے سماجی مسائل میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ساحل بلوچستان کے بلوچ آج ذہنی کوفت سے دوچار ہیں مگر ان کا کوئی پرسان حاصل دکھائی نہیں دیتا یہ حکمرانوں کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پانی ، صحت ، تعلیم سمیت دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی عوام کو یقینی بنائے لیکن حکمران اس سے قاصر دکھائی دے رہے ہیں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ گوادر میگا پروجیکٹس ، راہداری روٹ کے ساتھ وہاں کے عوام کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاتی مگر اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ حکمران عوام کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے فوری طور پر پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثنائبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گوادر میں پانی کی قلت جو سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے حکمرانوں کی بے حسی ، اقدامات نہ کرنے کے خلاف پارٹی کی جانب سے بلوچستان بھر میں اس اہم مسئلے کے حل کیلئے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق22 دسمبر کو پنجگور ، تربت ، گوادر ، پسنی ، جیونی ، 26دسمبر کو مستونگ ، قلات ، خضدار ، لسبیلہ ، کراچی ، 28دسمبر کو کوئٹہ ، سبی ، بولان ، نصیر آباد جعفر آباد، چاغی ، نوشکی ، خاران ،واشک 30دسمبرکو ڈیرہ غازی خان ، موسیٰ خیل ، بارکھان ، کوہلو ، ہرنائی ، لورالائی ، شہداد کوٹ میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے پارٹی کی جانب سے تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اضلاع مقررہ تاریخوں پر گوادر کے شہریوں کو عدم فراہمی آب و بنیادی ضروریات کی زندگی کے خلاف مظاہروں میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :