بھارتی فوج گذشتہ ایک عشرے سے خصوصی پیراشوٹس کے بغیر کام کرر ہی ہے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف
ہفتہ 19 دسمبر 2015 23:00
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء)بھارت کے کمپٹولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) نے اپنی ایک رپورٹ میں پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہبھارتی فوج گذشتہ ایک عشرے سے خصوصی پیراشوٹس کے بغیر کام کرر ہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کومبیٹ فری فال (سی ایف ایف) پیرا شوٹس خصوصی آپریشنز کے دوران ایک اہم ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کی پیراشوٹ اسپیشل فورسز بٹالینز کے اہم مشنز کی کامیابی کے لیے بھی لازمی ہیں۔
تاہم فوج کے پاس ایک عشرے سے زائد عرصے سے یہ خصوصی پیراشوٹ موجود نہیں ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2006 میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولیپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے ڈیزائن کیے گئے پیراشوٹس، آرڈیننس فیکٹری بورڈ 10 کروڑ 75 لاکھ روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی کامیابی سے تیار نہیں کرسکی۔(جاری ہے)
آڈٹ رپورٹ میں آرمی ایوی ایشن پر بھی تنقید کی گئی اور بتایا گیا کہ مقررہ تعداد کے برعکس اس کا بیڑہ 32 فیصد کم ہے۔
ملک کے ٹاپ آڈیٹر نے بھارتی ایئرفورس کو سب-آپٹیمل استعمال کے لیے اواکس یعنی ہوا سے پیدا ہونے والے وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم کے لیے 2004 میں 4 کروڑ 42 لاکھ کروڑ کی لاگت سے طیاروں کی خرید پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عملے کی کمی طیاروں کے آپریشنز پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.