آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے کمرشل جائیدادوں کے 15 کروڑ روپے ذاتی اکاؤنٹس میں ڈیپازٹ کرا لئے
ایف آئی اے نے سکینڈل کی تحقیقات بھی شروع کر دیں
اتوار 20 دسمبر 2015 17:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب نے پنجاب بھر کی جیلوں کی کمرشل جائیدادکے 15کروڑ روپے اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں ڈیپازٹ کرا لئے ہیں اس بھاری کرپشن کا انکشاف آڈٹ رپورٹ 2014 میں ہوا ہے ۔ وفاقی حکومت کے تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے آئی جی جیل خانہ جات کے اس اقدام کے خلاف اعلی پیمانے پر تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں درجنوں جیلیں موجود ہیں ان جیلوں کے اردگرد اربوں روپے کی کمرشل جائیدادیں ہیں جن کو اوپن ٹینڈر کے ذریعہ کرایہ پر دے کر محکمہ جیل خانہ جات کو بھاری آمدنی ہو سکتی ہے ۔ وزارت خزانہ پنجاب نے اس خط کے ذریعے آئی جی کو ہدایت کر رکھی ہے کہ آمدن کی رقم Consolidate فنڈز میں ڈیپازٹ کرائیں ۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات نے یہ فنڈز خزانہ میں جمع کرانے کی بجائے بنک آف پنجاب مین برانچ لاہور میں اکاؤنٹس نمبر 0904481-08 میں 147-69 ملین روپے ڈیپازٹ کرا رکھے ہیں اور یہ اکاؤنٹس سیونگ میں ہیں جس پر سالانہ منافع 16 فیصد انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خود وصول کرنے میں مصروف ہیں ۔
آڈیٹر جنرل نے وزیر اعلی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ اس دیدہ دلیری سے قومی فنڈز اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں ڈیپازٹ کرانے والے انسپکٹر جنرل کے خلاف تادیبی کارروائی کریں اور یہ رقم صوبائی خزانہ میں ڈیپازٹ کرائی جائے ۔ ایف آئی اے حکام کو شکایت ملنے پر آئی جی کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اس حوالے سے آن لائن نے آئی جی سے رابطہ کیا لیکن جواب دینے سے انکار کر دیا ۔مزید قومی خبریں
-
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کادریائے سندھ کے مقام پر ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن مچھلی پھنسنے کے واقعہ کا نوٹس
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی اسسٹنٹ کمشنربننے والی علیزہ فہیم اور ان کے سب انسپکٹروالد سے ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
-
وزیرصحت پنجاب کی نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 2 مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر قوم کو مبارکباد
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد میں ان ڈورفارمیسی کا افتتاح کیا
-
صحت خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال Iفیصل آباد کا دورہ
-
لاہور ہائیکورٹ نے 24سال پرانا اراضی کا تنازع حل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.