کراچی :رینجرز کا آپریشن ،4اہم دہشت گردوں سمیت20افراد گرفتار
پیر 21 دسمبر 2015 12:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 4 اہم دہشت گردوں سمیت ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث20 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا ، گرفتار شدگان کا تعلق کالعدم جماعتوں سے ہے اور ان سے اسلحہ اور تخریب کاری میں استعمال ہونیوالا سامان بھی برآمد کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز ایک مرتبہ پھر ایکشن میں نظرآئی اورمختلف علاقوں میں چھاپے مار کر دہشت گردوں، کالعدم جماعتوں کے کارندوں اور ایک تنظیم کے عسکری ونگ کے ملزمان سمیت 20 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، چھاپوں کے دوران ملزمان سے ایس ایم جی رائفلز سمیت بڑی تعداد میں آوان گولے اور دیگر ہتھیار برآمد کئے گئے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائیاں گلستان جوہر، سرجانی ٹاوٴن، اورنگی ٹاوٴن، ایف بی ایریا، شیر شاہ، قائد آباد اور لیاری کے علاقے افشانی گلی میں کی گئیں۔(جاری ہے)
گرفتار دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ رینجرز حکام کے مطابق دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
دوسری جانب کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ ایس ایس پی عثمان باجوہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی سے ہے، ان سے دستی بم، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کر لیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم گھاس منڈی رمی کلب دھماکے میں بھی ملوث ہیں، جس میں 16 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ دریں اثناء یہ ملزمان عید میلاد النبی کے جلوسوں پر حملے کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.