پنجاب یونیورسٹی نے4امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

پیر 21 دسمبر 2015 19:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی نے جاوید اقبال ولد شیر محمد کوفارسی کے مضمون میں ان کے’’تصیح و مقدمہ دیوان میرزا محمد صادق مدامی‘‘ کے موضوع پر،شاہد ا لر حما ن ولد سیف الرحمان کومالیکیولر بائیوجی کے مضمون میں ان کے’’ڈی این اے مائیکر و ایرے ڈیٹا بیسز کے استعمال سے پودوں میں جنیاتی اظہار پر مبنی معیاری لیبارٹری معلوماتی نظام کی تشکیل‘‘ کے موضوع پر،سائرہ عبدالقدوس دخترعبد القدوس کوفارسی کے مضمون میں ان کے’’تصیح و تدوین دیوان میر جان اﷲ شاہ رضوی با مقدمہ درشرح حال شاعر و بررسی ہنر و اندیشہ وی‘‘کے موضوع پراورہماء مشتاق علی دختر میاں مشتاق علی کوفارسی کے مضمون میں ان کے’’تصیح و تدوین دیوان میر محمد افضل ثابت الہ آبادی بررسی ہنر و اندیشہ وی ـ ‘‘ کے موضوع پر ، پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :