فیس میں اضافے کیخلاف قائداعظم یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج

منگل 22 دسمبر 2015 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) فیس میں اضافے کیخلاف قائداعظم یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو طلباء نے فیس میں اضافے کے خلاف قائد اعظم یونیورسٹی میں احتجاج کرتے ہوئے ایڈمن آفس کی جانب مارچ کیا اور کلاسز کا بائیکاٹ کیا ۔

(جاری ہے)

طلبا ء کا کہناہے کہ اچانک 30سے 40فیصد فیسوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے اور یونیورسٹی میں بسوں کی کمی کی وجہ سے طلباء مشکلات کا شکار ہیں ،دوسرا یہ کہ ہاسٹلز میں سہولیات کا فقدان ہے لہذاء سہولتیں فراہم کی جائیں جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فیسوں میں اضافہ واپس لینے سے انکارکر دیا

متعلقہ عنوان :