انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے لیے خالق آبادانٹرکالج میں امتحانی سینٹرقائم کیا جائے

خالق آبادانٹرکالج کے طلباء کی بلوچستان بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے اپیل

ہفتہ 26 دسمبر 2015 15:18

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26دسمبر۔2015ء) بلوچستان بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے اپیل ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے لیے خالق آبادانٹرکالج میں امتحانی سینٹرقائم کیا جائے ان خیالات کااظہار گورنمنٹ انٹرکالج خالق آبادکے طلباء محمدآصف رئیسانی، جاویدمحمدحسنی،فضل لانگو، سیف اللہ سمالانی،شاہ ولی محمدحسنی، محمدشعیب مینگل، غلام مصطفی محمدشہی، منیراحمدمحمدشہی، محمدزمان مینگل، نذیراحمدمینگل،عابد علی کلوئی رند ،صابرعلی رند،غلام حیدرمحمدحسنی،ولی اللہ ،عبیداللہ خراسانی اوردیگرنے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ خالق آبادمنگچرکالج میں سینکڑوں کی تعدادمیں طلباء زیرتعلیم ہیں لیکن انٹرمیڈیٹ ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے لیے انہیں شدیدسردی میں قلات جانا پڑتا ہے جس کے باعث ان کی وقت کے ساتھ ساتھ رقم کاضیاع ہوتا ہے ہم محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام ،میرخالدخان لانگواوربلوچستان بورڈکے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ خالق آبادمنگچرمیں ایف اے ،ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے لیے امتحانی سینٹرقائم کیا جائے تاکہ طلباء کوامتحانات کے لیے مسائل کاسامنا کرنا نہ پڑے ۔

متعلقہ عنوان :