جمعیت علمائے اسلام (ف) کی طرف سے شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں جانے والے قافلوں کو روکنا افسوس ناک ہے ، ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ
سندھ حکومت ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا کیس فوجی عدالت میں بھیج رہی ہے ، وفاقی وزارت داخلہ پر منحصر ہے وہ فوجی عدالت میں بھیجتی ہے یا نہیں،ترجمان
ہفتہ 26 دسمبر 2015 22:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مقتول رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا کیس فوجی عدالت میں بھیج رہی ہے اور اب یہ وفاقی وزارت داخلہ پر منحصر ہے کہ وہ اس کیس کو فوجی عدالت میں بھیجتی ہے یا نہیں ۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما راشد محمود سومرو کی طرف سے ہفتہ کو دھرنے دینا اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شرکت میں جانے والے قافلوں کو روکنا افسوس ناک ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ لگتا ہے کہ راشد محمود سومرو اور ان کے لوگ کسی اور کا ایجنڈا پورا کرنے کے لیے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر گڑ بڑ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ یہ سیاست نہیں بلکہ غیر سیاسی عمل ہے اور سیاسی لوگوں کو زیب نہیں دیتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.