مودی کو پاکستان جانے پر عوام سے معافی مانگنی چاہئے، شیوسینا اپنے وزیراعظم پر ہی برس پڑی

ہفتہ 26 دسمبر 2015 23:05

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26دسمبر۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کے خلاف انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسینا ان پر برس پڑی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں شیوسینا کے رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مودی کا دورہ پاکستان قابل اعتراض ہے۔ ان کو اس پر عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔ واضح رہے کہ نریندر مودی اچانک پاکستان کے چند گھنٹوں کے دورے پر گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے تھے۔