مودی نواز تعلقات ضرور بہتر ہوئے لیکن پاکستان سے دشمنی وہیں ہے: چودھری پرویزالٰہی
نوازشریف اپنا کاروبار بہتر کریں لیکن پاکستان کی قیمت پر نہیں، قومی پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، میڈیا سے گفتگو
اتوار 27 دسمبر 2015 18:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تعلقات ضرور بہتر ہو گئے ہیں لیکن پاکستان کے ساتھ تعلقات ویسے ہی ہیں اور ان کی پاکستان دشمنی میں کوئی فرق نہیں پڑا، نوازشریف اپنا کاروبار بھی ضرور بہتر کریں لیکن پاکستان کی قیمت پر نہیں، قومی پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان سے قبل نریندر مودی افغانستان میں پاکستان کے خلاف زہر اگل کر آئے تھے، ہم لائن آف کنٹرول پر اپنے فوجی جوانوں اور بے گناہ شہریوں کی لاشیں اٹھا رہے تھے جبکہ نوازشریف انہیں ساڑھیوں اور آموں کے تحائف پیش کر رہے تھے اور اب بھی نوازشریف مودی ملاقات کے بارے میں کسی کو اطلاع نہیں دی گئی جبکہ یہ پہلے سے طے تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.