خیبرپختونخوا میں وزیراعظم نوازشریف کے لئے بھی راستے بند نہیں ہوں گے،عمران خان
انہیں بھی دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ لاحق ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیں۔میڈیا سے بات چیت
اتوار 27 دسمبر 2015 18:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے خیبر پختون خوا میں وی آئی پی کلچر ختم کردیا ہے اب اگر وزیراعظم نواز شریف بھی آئیں گے تو ان کے لئے بھی راستے بند نہیں ہوں گے۔اتوارکوکراچی ائیر پورٹ سے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے نام لیے بغیر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ خفیہ اداروں کے مطابق انہیں بھی دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ لاحق ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیں۔انہوں نے کہاکہ وی آئی پی کلچرل اب ختم ہوناچاہئے، قوم وی آئی پی کلچرسے جان چھڑانا چاہتی ہے۔(جاری ہے)
تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں نے وی آئی پی کلچرختم کردیا ہے، اب وزیراعظم بھی آئیں گے تو ان کے لئے بھی راستے بند نہیں ہوں گے۔
عمران خان نے کہاکہ ماضی میں انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران ہم سے غلطیاں ہوئیں، ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے، اب پارٹی الیکشن میں انہیں نہیں دہرایا جائے گا اور کارکن اپنے قائدین کو خود منتخب کریں گے۔ اتوارکی صبح پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بغیر پروٹوکول کے کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.