معروف کاروباری شخصیت چوہدری منیر کے صاحبزادے راحیل منیر کی دعوت ولیمہ ،وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت معروف سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماوٴں کی شرکت کی، مہمانوں کی تواضع روایتی کھانوں سے کی گئی
اتوار 27 دسمبر 2015 23:28
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27دسمبر۔2015ء) ملک کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری منیر کے صاحبزادے راحیل منیر کی دعوت ولیمہ رائے ونڈ روڈ پر واقع چوہدری منیر کے فارم ہاوٴس پر ہوئی۔
(جاری ہے)
دعوت میں وزیر اعظم نوازشریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سردار عتیق احمد، سردار ذوالفقار کھوسہ اور مخدوم جاوید ہاشمی سمیت ملک بھر سے معروف شخصیات، وفاقی و صوبائی وزراء اور بیورو کریٹس نے شرکت کی، جبکہ متعدد ممالک کے سفیر بھی دعوت میں شریک ہوئے۔
دعوت ولیمہ میں قریباً ساڑھے چار ہزار مہمانوں کی تواضع روایتی کھانوں مٹن، قورمے اور مرغ پلاوٴ سے کی گئی جبکہ میٹھے میں گاجر کا حلوہ پیش کیا گیا۔دعوت ولیمہ میں ون ڈش کے قانون کی پابندی کی گئی۔ ہزاروں وی آئی پی مہمانوں کی آمد اور سخت سکیورٹی کے باوجود رائے ونڈ روڈ پر معمول کی ٹریفک بھی احسن انداز سے رواں دواں رہی۔راحیل منیر کی شادی گزشتہ شب وزیر اعظم نوازشریف کی نواسی مہر انساء سے جاتی امراء میں انجام پائی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.