کراچی : وزیر اعظم نواز شریف کی کراچی آمد پر سائیں کے دل کی دھڑکن تیز، تقریب سے غائب
وزیر اعلی نے ناساز طبیعت سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا تھا ، سینیٹر پیپلز پارٹی سعید غنی
سمیرا فقیرحسین پیر 28 دسمبر 2015 17:17
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 دسمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی کراچی آمد پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے دل کی دھڑکنیں تیز ہوئیں تو اسپتال پہنچ گئے ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کسی بھی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ جس کے بعد ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کا کراچی ائرپورٹ پر استقبال کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچ گئے۔
سائیں سرکار نے ایک گھنٹے سے زائد اسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرایا۔رپورٹ تسلی بخش آنے پر انہوں نے ائیر پورٹ پر وزیراعظم نوازشریف کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے استقبال کے فوری بعد قائم علی شاہ نے رینجرز اختیارات پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
نوازشریف نے بھی وزیر اعلی سندھ کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی جس پر قائم علی شاہ نے پارٹی سربراہ اور دیگر سے مشاورت کے بعد اسلام آباد آنے کی مشروط حامی بھرلی۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی طبیعت ناساز تھی، جس سے متعلق انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو آگاہ کر کے تقریب میں شریک نہ ہونے کی اجازت طلب کی۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ کی تمام انتظامیہ وزیراعلیٰ کے ماتحت ہے ،سندھ کی انتظامیہ کی تعریف اور مبارکباد کا مطلب ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو مبارکباد دی گئی ہے، وزیر اعظم نے کہا ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری بیٹھے ہیں سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آپریشن کو لیڈ کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپریشن متنازع نہ ہو۔ جبکہ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کا تقاریب میں نہ ہونا وفاق اور صوبائی حکومت میں واضح اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.