قائد اعظم کے محنت کے پیغام کو اپنانے کی ضرورت ہے،ممنون حسین
بدھ 30 دسمبر 2015 14:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے محنت کے پیغام کو اپنانے کی ضرورت ہے قومی منصوبوں سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی دہشت گردی کے خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ معاشرے میں طب کا شعبہ ہمیشہ سے مقدس رہا ہے تاریخ میں طب کے شعبے سے وابستہ افراد کا نام احترام سے لیا جاتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کانووکیشن کی منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طب کے شعبے کو صرف آمدنی کے حصول کا ذریعہ نہ بنایا جائے ۔ ملک میں ڈاکٹرز اچھی روایات کو اپنائیں اسناد لینے والے طلباء طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔(جاری ہے)
فارغ التحصیل طلباء بیرون ملک میں بھی پاکستان کا نام روشن کریں ۔
صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ طلبا تحقیق اور جستجو کے ذریعے اپنے علم میں اضافہ کریں ۔ مغرب کی اندھی تقلید کی بجائے ملکی روایات کو اپنانے میں کامیابی ہے دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیا جاری رہیں گی ۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھ سکتے دہشت گردی کے خلاف پوری عوام ایک ہے صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ قومی منصوبوں سے ملک میں ترقی اورخوشحالی آئے گی ۔ ماضی میں قرضوں کے باوجود کوئی قابل ذکر منصوبہ شروع نہیں کیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.