اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی کا ضامن‘ شیخ عبدالمنان
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہو گا
جمعہ 1 جنوری 2016 18:49
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) آل پاکستان ہارڈ وئیر مرچنٹ ایسو سی ایشن کے وائس چیئرمین شیخ عبدالمنان نے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو پاکستان کی ترقی اور عوام کی خو شحالی کا ضامن قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہو گا جبکہ پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز مقامی ہو ٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کیلئے تجارت اور کاروبار کے وسیع مواقع فراہم کرے گا اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان خطے میں مضبوط معاشی طاقت کی حیثیت سے ابھرے گا۔(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدری کے منصوبے کو متنازع بنانے والے افراد پاکستان کے دشمن ہیں پوری قوم مل کر پاک چین راہداری منصوبے کی حفاظت کرے گی ۔
انہو ں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے لئے حکومت نے آرمی کے میجر جنرل کی سربراہی ہیں5ہزار ایس ایس جی کمانڈوز پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائے گی حکومت کے اس اقدام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس راہداری سے جہاں عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی وہاں حکومت کو ترقیاتی کاموں کی کی تکمیل میں وافر فنڈز بھی دستیاب ہو ں گے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.