کراچی آپریشن پر مرکز اور سندھ میں چپقلش نیک شگون نہیں ہے‘سراج الحق
سینکڑوں سرکاری سکول چار دیواری کے بغیر ہیں او رہزاروں میں بیت الخلاء تک کی سہولت نہیں ،جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں معمولی دوائیں بھی بازار سے خرید کرلانا پڑتی ہیں ‘امیر جماعت اسلامی
جمعہ 1 جنوری 2016 18:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن پر مرکز اور سندھ میں چپقلش نیک شگون نہیں ہے ،دونوں فریق اس مسئلے پر اتفاق رائے پیدا کریں گے تو مسئلہ حل ہوگا ورنہ اب تک جو کچھ حاصل ہوا وہ بھی خاک میں مل جائے گا،آپریشن کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس اور منصورہ میں ہونے والی مرکزی تربیت گاہ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب امیر حافظ محمد ادریس اور حافظ لطیف الرحمن شاہ بھی موجود تھے ۔تربیتی ورکشاپ میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں غریب لوگ ،غربت اور بے روز گاری کے ہاتھوں پریشان ہوکربچوں سمیت اپنی زندگیوں کا خاتمہ کررہے ہیں ،نوجوان روز گار کے حصول کیلئے انسانی سمگلروں کے جھانسے میں آکر غیر قانونی طریقے سے دوسرے ممالک کا رخ کرتے ہیں ،جن میں سے اکثر سمندرکی لہروں کی نذر ہوجاتے ہیں اور بعض مغرب اور یورپ کے سرحدی علاقوں اور پاک ایران بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن جاتے ہیں جن کی لاشیں بھی ان کے گھروں تک نہیں پہنچتیں اور ان کے بچے اور والدین ساری عمر راہ تکتے رہتے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.