ایران کے پاس میزائلوں کی تعداد زیادہ اور رکھنے کی جگہ کم ہے: ایرانی جنرل
ہفتہ 2 جنوری 2016 12:21
تہرا ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) ایران کے ایک سینیئیر کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے پاس اتنے زیادہ میزائلز ہیں کہ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ وہ انہیں کہاں رکھیں۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق ایرانی جنرل حسین سلامی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب امریکا کی طرف سے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں لگانے کی دھمکی سامنے آنے پر تہران اور واشنگٹن کے مابین ایک بار پھر تناوٴ کی سی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
ایرانی جنرل حسینی پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے میزائلوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ہمارے پاس انہیں رکھنے کی جگہ تنگ پڑ رہی ہے“۔ جنرل حسینی کا کہنا تھا،”سینکڑوں ٹنلز میزائلوں سی بھری پڑی ہیں اور یہ آپ کی سالمیت، آزادی اور حْریت کے تحفظ کے لیے ہر وقت پرواز کے لیے تیار ہیں“۔(جاری ہے)
ایرانی جنرل نے اپنے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ ایران کی دفاعی مزاحمت کو کبھی بھی کم نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ادھر ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی طرف سے ایران کے خلاف ممکنہ پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ روحانی نے اپنے وزیر دفاع کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے ایرانی کمپنیوں اور افراد کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے منصوبے کی خبریں ’معاندانہ اور غیر قانونی مداخلت‘ کے مترادف ہیں اور ردعمل کی متقاضی ہیں۔ روحانی کی طرف سے یہ ردعمل ان خبروں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امریکا ایسی ایرانی کمپنیوں اور افراد کے خلاف پابندی کا منصوبہ رکھتا ہے جن کا تعلق ایران کے بیلیسٹک میزائل پروگرام سے ہے۔ بعد ازاں بتایا گیا تھا کہ وائٹ ہاوٴس نے ان پابندیوں پر عملدرآمد کا فیصلہ غیر معینہ مدت تک کے لیے روک دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
-
سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.