لیاری جنرل ہسپتال کے 4آپریشن تھیٹرز میں ڈاکٹرز اور اسٹاف کی قلت پیدا ہو گئی
ہفتہ 2 جنوری 2016 14:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) جب اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملہ دستیاب نہ ہوتووہ اسپتال نہیں رہتا۔ کراچی کے لیاری جنرل اسپتال کے 4 آپریشن تھیٹرز میں ڈاکٹرز اور اسٹاف کی قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور اس سے اٹھنے والا تعفن یہاں آنے والے مریضوں کیلئے ذہنی اذیت کا باعث بن گیا۔تفصیلات کے مطابق سیوریج لائن میں خرابی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلیاری جنرل اسپتال کسی کھنڈر سے کے نہیں ہے ۔
تاریخی لیاری جنرل اسپتال کا آپریشن تھیٹر اور لیبارٹری جہاں پر فنڈز، طبی عملے اور اسٹاف کی کمی کے باعث مختلف اقسام کے ٹیسٹ کی سہولت ختم کر دی گئی ہے جبکہ چاروں آپریشن تھیٹرز گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ہو گئے ہیں لیکن انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔(جاری ہے)
آپریشن تھیٹرمیں موجود لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ وہ تو موجود ہیں لیکن آپریشن تھیٹرصاف کرنے والا کوئی نہیں ہے ایسی صورتحال میں وہ کیا کر سکتی ہیں۔
لیبارٹری کی حالت زار پر بھی ملازم خاموش نہ رہ سکے اور کہا کہ بعض اوقات لیبارٹری میں پانی بھی بھر جاتا ہے جس سے پریشانی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ایک مریض نے بتایا کہ کبھی کبھی لیبارٹری میں بالائی منزل پر بھی پانی جاری ہو جاتا ہے۔ اسپتال کی صورتحال پر ایم ایس ڈاکٹر عزیز سے رابطہ کیا گیا لیکن وہ چھٹیوں پر تھے۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.