پی آئی اے کپتان کا انوکھاکارنامہ،جدہ سے سیالکوٹ جانیوالی پرواز کو کپتان نے ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پرکراچی اتار لیا
مسافروں کا احتجاج ، انتظامیہ نے طیارے کا اے سی بند کر دیا ، متعدد افراد کی حالت غیر ، پرواز کو موسم کی خرابی کے باعث کراچی اتارا گیا ،انتظامیہ کا موقف
ہفتہ 2 جنوری 2016 16:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) پی آئی اے کپتان کا انوکھاکارنامہ ،جدہ سے سیالکوٹ جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز کو کپتان نے اپنا ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پرکراچی اتار لیااور گھرکی راہ لی۔مسافروں نے پی آئی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی ۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پرواز کو موسم کی خرابی کی وجہ سے کراچی اتارا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوقومی ایئر لائن کی جانب سے ایسی بدحواسی دیکھنے میں آئی جس کی مثال نہیں ملتی ۔ جدہ سے سیالکوٹ جانے والی پرواز پی کے 747 کو اچانک کراچی اتار لیا گیا ۔(جاری ہے)
طیارے میں موجود مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جہاز سے باہر آنے سے انکار کر دیا ۔ مسافروں کے مطابق پرواز جدہ سے ہی ساڑھے چھ گھنٹے تاخیر کا شکار تھی جس کے بعد کراچی لینڈنگ دہری پریشانی کا سبب بنی ۔
ادھر پی آئی اے انتظامیہ کا کہناتھاکہ طیارے کو موسم کی خرابی کے باعث کراچی اتاراگیا ۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کے کپتان نے ڈیوٹی وقت ختم ہونے پر جہاز کراچی اتارا اور گھر چلا گیا جس کے بعد عملے نے طیارے کا اے سی بند کیا اور اس نے بھی گھر کی راہ لی ۔ اے سی بند ہونے سے طیارے میں حبس کے باعث متعدد مسافروں کی حالت غیر ہوگئی۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.