رنویر سنگھ کی والدہ کو بیٹے کی موت کا منظر تڑپانے لگا
اتوار 3 جنوری 2016 12:17
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکار رنویر سنگھ فنی سفر کے دوران اپنی بیشتر فلموں کے اختتام پر موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔اداکار نے ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انکی والدہ انکی موت کا منظر دیکھ کر شدید دکھ میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔
(جاری ہے)
اداکار اسی بنا پر چاہتے تھے کہ انکی والدہ ان کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ نہ دیکھیں تاہم وہ اپنے بیٹے کو ہونے والی بہو اداکارہ دیپکا پڈکون کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی تھیں۔
رنویر سنگھ نے بتایا کہ فلم دیکھنے کے بعد انکی والدہ آدھے گھنٹے تک انھیں گلے لگا کر چومتی اور روتی رہیں۔والدہ کا کہنا تھا کہ وہ انھیں کسی فلم میں دیپکا کے ساتھ شادی کے بعد ہنسی خوشی رہتے ہوئے دیکھنے کی خواہشمند ہیں۔واضح رہے رنویر سنگھ اپنی فلم ”غنڈے“، ”رام لیلا“ اور ”باجی راوٴ مستانی“ کے اختتام میں موت کا شکار ہو جاتے ہیںمزید فن و فنکار کی خبریں
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.