کرکٹ بورڈ یاسر شاہ کو مکمل سپورٹ کرے گا ، نجم سیٹھی
اتوار 3 جنوری 2016 16:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور مودی کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختصر سیریز ہونے کی امید ہے۔ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کی معافی کیلئے عوامی دباوٴ تھا۔ محمد عامر کو ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بنا کر رکھنا ہوگی، پوری دنیا محمد عامر کی طرف دیکھ رہی ہے،یاسر شاہ کو بھی کرکٹ بورڈ مکمل سپورٹ کرے گا اور ان کی کم سے کم سزا کی کوشش کریں گے۔
وہ اتوار کو کراچی میں سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ سٹیڈیم کے پویلین کا افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پوری دنیا محمد عامر کی طرف دیکھ رہی ہے اور ان کی شمولیت پر کئی سوالات اٹھتے ہیں انہیں اپنا رویہ درست رکھنا ہوگا۔(جاری ہے)
محمد عامر کے حوالے سے پی سی بی مکمل تعاون کرے گا۔یاسر شاہ کو بھی کرکٹ بورڈ مکمل سپورٹ کرے گا اور ان کی کم سے کم سزا کی کوشش کریں گے ،چاہتے ہیں کہ یاسر شاہ جلد ٹیم میں واپس آجائیں۔
یاسر شاہ کا دوبارہ ٹیسٹ کرانے کیلئے آئی سی سی کو درخواست دے دی ہے،۔ نجم سیٹھی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کو ایک بار پھر ہوا دی اور کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور مودی کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شارٹ سیریز ہونے کی امید ہے۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کی معافی کیلئے عوامی دباوٴ تھا۔ محمد عامر کو ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بنا کر رکھنا ہوگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.