وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، میٹروبس روٹ شاہدرہ سے رچنا ٹاوٴن تک بڑھانے کا فیصلہ
معیشت کی مضبوطی کیلئے جدیدانفراسٹرکچر بنیادی اہمیت رکھتا ہے اربوں روپے انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ کیے جارہے ہیں، شہبازشریف
اتوار 3 جنوری 2016 17:02
لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں خصوصاً انفراسٹرکچر کے پراجیکٹس کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں لاہور میٹروبس پراجیکٹ کا روٹ شاہدرہ سے رچنا ٹاوٴن تک بڑھانے کا فیصلہ بھی ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے فروغ اورکاروباری سرگرمیاں بڑھانے میں جدید اورمعیاری انفراسٹرکچرنہایت اہمیت کا حامل ہے۔
پنجاب حکومت صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں پر اربوں روپے خر چ کررہی ہے۔صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی مقررہ مدت میں اعلی معیار کے ساتھ تعمیر پنجاب حکومت کی پالیسی ہے اورانفراسٹرکچر کے تمام منصوبوں میں ایک ایک پائی امانت سمجھ کرخرچ کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت شہری علاقوں کیساتھ دیہی علاقوں میں انفراسٹرکچر کی جدید سہولتوں کی فراہمی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میٹروبس سسٹم کو عوام کی طر ف سے زبردست پذیرائی ملی ہے اور روزانہ لاکھوں افراد اس جدید ٹرانسپورٹ سسٹم سے استفادہ کررہے ہیں۔میٹروبس سسٹم کی اسی افادیت اوراہمیت کے پیش نظر میٹروبس لاہور کا روٹ رچناٹاوٴن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔میٹروبس پراجیکٹ کا روٹ 5کلو میٹر مزید بڑھانے سے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متعلقہ کام مقررہ مدت کے اندر مکمل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ ایکسپریس وے کے منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کے بہاوٴ میں نمایاں بہتری آئے گی۔منصوبے کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کرنے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے شروع کیے گئے منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ ڈی جی فرنٹےئر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل محمد افضل،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ،سیکرٹری خزانہ،کمشنر لاہور ڈویژن،ڈی جی ایل ڈی اے اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.