جینز اور ڈی این اے میں بگاڑ کی وجہ سے سرطان لاحق ہونے میں کوئی خاص تعلق نہیں،سائنسدان
پیر 4 جنوری 2016 14:37
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ جینز اور ڈی این اے میں بگاڑ کی وجہ سے سرطان لاحق ہونے میں کوئی خاص تعلق نہیں۔یہ انکشاف ایک نئی مطالعاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس میں ماحولیاتی عوامل کے خطرات اور سرطان ہونے کے اندیشے کے بارے میں معلوم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
نیویارک کی ”اسٹونی بروک یونیورسٹی کینسر سینٹر“ کے سربراہ یوسف ہنون نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس مطالعے سے یہ پتا چلتا ہے کہ جینز اور ڈی این اے میں بگاڑ کا سرطان لاحق ہونے سے نسبتاً کوئی خاص تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرطان ہونے کے امکانات میں سے تقریباً 70 سے 90 فیصد کا تعلق بیرونی عوامل جبکہ صرف 10 سے 30 فی صد تک اندرونی عناصر سے ہے۔ انھوں نے اس بات کی جانب توجہ دلائی کہ اِسی نوع کی جینیاتی بے ترکیبی کے باعث تمام ٹشوز میں سرطان کے اثرات نمودار نہیں ہوئے۔سائنس دانوں نے اس بات پر بھی تحقیق کی کہ لوگوں میں سرطان ہونے کے خدشات میں کس طرح تبدیلی واقع ہوتی ہے جب وہ ایک مقام سے دوسری جگہ منتقل ہوئے، جس سے کینسر ہونے میں بیرونی عوامل کے ٹھوس اثرات کا پتہ چلا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.