ہرنائی ، تمام پرائیویٹ سکولوں پر مشتمل یونین کے قیام کا اعلان

پیر 4 جنوری 2016 14:55

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء)ضلع ہرنائی کے تمام پرائیویٹ سکولوں پر مشتمل یونین کے قیام کا اعلان کیا ان خیالات کا اظہار ضلع ہرنائی بھر کے تمام پرائیویٹ سکول کے مالکان و پرنسپلز نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا یہ اعلان یونین کے نومنتخب صدر سید نورمحمد شاہ ، جنرل سیکرٹری سید ذاکر شاہ پریس سیکرٹری محمد فاروق ترین فنانس سیکرٹری سید ظفراللہ شاہ رابطہ سیکرٹری محمد ضمیر نے پریس کلب ہرنائی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ یونین کا مقصد پرائیویٹ سکولوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے اور ضلع میں تعلیم کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے کیلئے بنایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ آئندہ تمام تعلیمی مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے اور دیگر حکومتی مسائل کو حل کرنے کیلئے مشترکہ طورپرآل بلوچستان پروگریسوپرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر متحدہ طورپر جدوجہد کریں انہوں نے کہاکہ یونین کے عہدیداروں کا انتخابات تمام سکولز کے پرنسپلز کے متفقہ رائے سے منتخب کئے گئے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم کی فعالیت کیلئے اہم کردار ہے اور آئندہ کیلئے بھی ضلع میں عوام کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہم کیلئے مشترکہ کوشش کرنے کا اعلان کیا گیا ۔