تصادم کاراستہ ترک کرکے کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے‘ جماعت اسلامی
پیر 4 جنوری 2016 16:12
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت منصورہ میں تین روز جاری رہا ۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر مفصل بحث کے بعد ایک قرار داد منظو ر کی گئی جس میں کہا گیاہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس کراچی آپریشن کے حوالہ سے وفاق پاکستان اور حکومت سندھ کے درمیان تناؤ ، کھچاؤ ،بڑھتے ہوئے اختلافات اور اختیارات کی جنگ کو تشویش ناک اور جمہوری اداروں کے لیے خطرناک قرار دیتاہے۔
یہ حقیقت ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی میں آپریشن کی وجہ سے کراچی کے شہریوں نے سکھ کاسانس لیا ہے اور طویل عرصہ سے جاری دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری ،بوری بند لاشوں ،نوگو ایریاز اور مفاد عامہ کے لیے بنائے گئے پارکوں پر قبضہ اور چائنہ کٹنگ جیسے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن اب کرپشن اور دہشت گردوں کی سرپرستی کے الزام میں گرفتار بعض بااثر افراد کو قانونی گرفت سے بچانے اوراپنے اپنے سیاسی مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت سندھ اور بعض سیاسی عناصر رینجرز کے اختیارات کو محدود کرنے ، اور آپریشن کو ناکام بنانے کے درپے ہیں اور بالواسطہ ملک کو غیرجمہوری اقدامات کی طرف دھکیل رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.