وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے گٹھ جوڑکے مکمل خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، محمد شہباز شریف
پیر 4 جنوری 2016 21:44
لاہور۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدار ت یہاں اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال اورنیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کااظہار اوردہشت گردی،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کااعادہ کیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردی،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت موثراقدامات کیے جارہے ہیں۔دہشت گردی ،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے قوانین کو مزید موثر بنا کرسزاوٴں کو سخت کیاگیا ہے ۔(جاری ہے)
نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ قائد کے پاکستان میں دہشت گردی ، انتہاء پسندی ،عدم برداشت اورمذہبی منافرت کی کوئی گنجائش نہیں ۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے گٹھ جوڑکے مکمل خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ۔پرامن معاشرہ کے قیام کا وعدہ ہر قیمت پر پورا کریں گے۔وزیراعلیٰ نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن عامہ کی فضاء یقینی بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس جانفشانی،تندہی اورمحنت سے اپنے فرائض سرانجام دے۔جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔اجلاس کے شرکاء کو صوبے میں امن عامہ اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان، معاون خصوصی رانا مقبول احمد ،چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری داخلہ اورپولیس کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
-
عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں ماڈل بازار بنائیں گے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، چوہدری شافع حسین
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
-
اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی سروسز پر فیسوں کا اطلاق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون کی مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کومنایا جائے گا
-
وفاقی وزیر داخلہ کا سکھرشہر میں 12 سال بعد بھی پاسپورٹ آفس کی عمارت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.