غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران کی جانیوالی سرمایہ کاری کے مقابلے میں48 فیصد زائد ملک سے باہر بھجوا دیئے
پہلے پانچ ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 54 کروڑ 2 لاکھ ڈالر رہا ،80 کروڑ ڈالر سے زائد منافع باہر بھجوا دیا گیا
پیر 4 جنوری 2016 22:32
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران کی جانے والی سرمایہ کاری کے مقابلے میں48 فیصد زائد ملک سے باہر بھجوا دیئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بھی 32 فیصد زائد ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 54 کروڑ 2 لاکھ ڈالر رہا جبکہ اس دوران 80 کروڑ ڈالر سے زائد منافع باہر بھجوا دیا گیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے اختتام تک صنعتی شعبے میں 54 کروڑ 2 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ منافع کی مد میں 80 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ملک سے باہر بھجوائے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بھی 32 فیصد زائد ہے۔گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 60 کروڑ 63 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے گئے تھے۔(جاری ہے)
اسٹیٹ بینک کے مطابق 64 کروڑ 5 لاکھ ڈالر صنعتی شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا منافع اور 16 کروڑ 15 لاکھ 30 ہزار سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا منافع ظاہر کیا گیا ہے ۔
سب سے زیادہ منافع 17 کروڑ 72 لاکھ ڈالر پاکستان میں مالیاتی بزنس کرنے والوں نے باہر بھجوایاجبکہ اس سیکٹر میں اس دوران نئی سرمایہ کاری کا حجم محض50 لاکھ ڈالر تھا ۔آئل اور گیس سے بجلی بنانے والوں نے 12 کروڑ 11 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے جبکہ پانچ ماہ میں صرف 2 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی کمیونیکیشن سیکٹر کے سرمایہ کاروں نے 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالر اور تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں نے 7 کروڑ 61 لاکھ ڈالر منافع باہر بھجوایا۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.