سعودی عرب میں دی جانے والی سزاؤں کو فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں بننے دیا جائے گا،ایران میں سعودی سفارتخانے اور قونصلیٹ کے جلائے جانے سے مسائل پیچیدہ ہوگئے ہیں ،حکومت پاکستان کو اپنا بھر پور کرداراداکرنا چاہئے
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کاعلماء و مشائخ سے گفتگو
منگل 5 جنوری 2016 17:23
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ سعودی عرب میں دی جانے والی سزاؤں کو فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں بننے دیا جائے گا،ایران میں سعودی سفارتخانے اور قونصلیٹ کے جلائے جانے سے مسائل پیچیدہ ہوگئے ہیں۔حکومت پاکستان کو اپنا بھر پور کرداراداکرنا چاہئے۔
وہ منگل کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ کے وفود سے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا عبد الحمید صابری، مولانا نعمان حاشر،حافظ محمد امجد،مولانا طاہر عقیل ،مولاناحفیظ الرحمن،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا اسلام الدین بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلتوں کی وجہ سے پوری امت مسلمہ اضطراب میں ہے ۔
گزشتہ دوسالوں سے ارض حرمین الشریفین کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش ہورہی ہیں جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا ۔ملت اسلامیہ کا ہر ہر فرد ارض حرمین الشریفین کے دفاع میں اپنی جان قربان کرنا سعادت سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الشیخ نمر سعودی شہری تھے اور سعودی عرب کے قوانین کے مطابق ان کو سزا ہوئی ۔ اس پر پاکستان میں سیاست نہ کی جائے جس طرح ایران اپنے شہریوں پر اپنے قوانین کو نافذ کرنے کا اختیار رکھتا ہے اسی طرح سعودی عرب کو بھی یہ اختیار حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ 8جنوری جمعة المبارک کو ملک بھر میں دہشتگردی ،انتہاپسندی،فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے، ملت اسلامیہ کی وحدت،ارض حرمین الشریفین کی سلامتی کیلئے ”یوم وحدت امت“ منایا جائے گا اور وفاق المساجد پاکستان سے متصل 76ہزار سے زائد مساجد میں قرار دادیں منظور کی جائیں گی۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ 10فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی پیغام اسلام کانفرنس ملک کے اندر اتحاد اور یکجہتی کی فضاء پیداکرنے میں معاون و مدد گار ثابت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.