کراچی، وفاقی حکومت کی جانب سے شہر قائد میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہیں،مجلس وحدت مسلمین
بدھ 6 جنوری 2016 20:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی نے وفاقی حکومت و نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو فیول ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر نرخوں میں اضافے کو شہر قائد کی عوام کے خلاف سازش قرار دیا ہے و حدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں ان کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی کارکردگی پہلے ہی اطمنان بخش نہیں موسم سرمہ میں بھی شہر کے مختلف علاقے تاریخی میں ڈوبے رہتے ہیں جبکہ کراچی کی عوام ملک میں پہلے ہی سب سے زیادہ مہنگی بجلی خرید رہے ہیں کے الیکڑک مافیہ اضافی بلوں اور مختلف آپریشن کے نام پر اب تک اربوں روپے کما چکی ہے توانائی بحران کے بعد مسلسل صرف شہر قائد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کراچی کی عوام سے امتیازی سکوک برتا جارہا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے شہر قائد میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہیں فیول ایڈجسمنٹ کے نام پروفاق، نیپرا عوام سے بھتہ خوری بند کرے انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی کی نجکاری کے بعد سے اب تک کمپنی اربوں روپے عوام سے بٹور چکی ہے نواز حکومت کے دور میں ہی کراچی پاور بحران پیدا کرنے پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی تاحال عمل میں نہیں لائی گئی مگر نرخوں میں اضافے مسلسل کیے جارہے ہیں ،کے الیکٹرک عالمی سرمایہ دار معاشی غارتگروں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے جسے عوام سے کوئی سروکار نہیں انکا ہدف منافع کماکر یہاں سے چلے جا نا ہے ، لیکن کسی کو بھی عوام کا پیسہ کھا کر یہاں سے بھاگنے کی اجازت نہیں دی جائے انہوں نے و فاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کے الیکڑک کے خلاف معاشی دہشت گردی اور کرپشن کرنے پر نیشنل ایکشن پلان ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے حکومت بجلی کے نرخوں میں اضافے کو فوری واپس لے اور نرخوں میں کمی کو نوٹیفیکشن جلد جاری کیا جائے ۔
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.