بھارت دوسرے ملکوں میں دخل اندازی کے بجائے اپنے ملک میں ہونے والے مظالم کو بند کرے ،مشرقی پنجاب، کشمیر، مغربی بنگال ، گجرات اور بہار میں ہونے والی علیحدگی پسند تحریکوں پر توجہ دی جائے،پاکستان 15سال سے دہشت گردوں سے نبروآزما ہے اور اکیلا دنیا بھر کے شرپسند عناصر سے جنگ جاری رکھے ہوئے ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی فقیر شیر محمد بالالانی، میر عامر علی خان مگسی اور نذیر احمد بگھیو کا بیان
بدھ 6 جنوری 2016 22:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی فقیر شیر محمد بالالانی، میر عامر علی خان مگسی اور نذیر احمد بگھیونے بھارت کے فضائی اڈے پٹھان کوٹ پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور اس دہشت گردی کا الزام انڈین میڈیا نے پاکستان پر بغیر سوچھے سمجھے اور بغیر کسی تحقیق کے لگا کر اپنی نا اہلی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش قرار دیا ہے ،انڈین میڈیا کو چاہئے کہ وہ اپنے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کو سبوتاژنہ کرے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے میں مدد کرے تاکہ دونوں ملکوں کے کروڑوں عوام امن وسکون سے رہ سکیں۔
پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ انڈیا دوسرے ملکوں میں دخل اندازی کے بجائے اپنے ملک میں ہونے والے مظالم کو بند کرے مشرقی پنجاب، کشمیر، مغربی بنگال ، گجرات اور بہار میں ہونے والی علیحدگی پسند تحریکوں پر توجہ دے نہ کہ افغانستان اور پاکستان میں اپنے گھناؤنے عزائم کی تکمیل کیلئے تخریب کاریاں کروائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مودی سرکاری کو یقین دہانی کروائی تھی کہ پاکستان کسی قسم کی دہشت گردی کی حمایت نہیں کرے گا بلکہ خطے کے امن کے خاطر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے پاکستان دنیا کے کسی بھی خطے میں دہشت گردی کی نہ صرف مذمت کرتا ہے، بلکہ دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے عظیم قربانیاں بھی دے رہا ہے۔
عالمی دنیا اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستان 15سال سے دہشت گردوں سے نبروآزما ہے اور اکیلا دنیا بھر کے شرپسند عناصر سے جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.