پنجاب حکومت کا ملزموں‘مجرموں، اشتہاریوں کی تصاویر ویب سائٹ پر لگانے کا فیصلہ
جمعرات 7 جنوری 2016 17:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) پنجاب پولیس کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب گھروں میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کے مرتکب ملزموں، انتہائی مطلوب مجرموں اور اشتہاریوں کی تصاویر ویب سائٹ پر لگائی جائیں گی۔پنجاب پولیس کی ویب سائٹ اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ مجرموں اور اشتہاریوں کی تصاویر ویب سائٹ پر لگانیکا مقصد معلومات کی عام آدمی تک رسائی ہے۔(جاری ہے)
ویب سائٹ اپ گریڈیشن میں خواتین کے لئے مختلف معاملات پر سکیورٹی گائیڈ لائینز بھی شامل ہوں گی۔ ویب سائٹ پر جنرل پبلک کے لئے سیکیورٹی ٹپس بھی جاری کیے جائیں گے۔ عوام گھروں، گاڑیوں، بینکنگ ، دوران سفر، شاپنگ اور دیگر معاملات کے دوران ان حفاظتی گائیڈ لائنز سے مستفید ہو سکیں گے۔
اجلاس میں 9ریجنز میں لگائے گئی کریمنل ٹریکنگ سسٹم کو اضلاع کی سطح پر بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاتا کہ کسی بھی واردات میں ملوث مجرموں کی تصاویر اور فنگر پرنٹس کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جا سکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور پولیس میں ہیومین ریسورس مینجمنٹ کی کمپیوٹرائزیشن کو آئندہ ہفتے کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گامتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.